پی ٹی آئی رہنما شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے آج صبح عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایف ایٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے میڈیا کو کوریج سے منع کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ ان کے وکیل فیصل چودھری نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے بعد وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اگر ہم گئے تو مقدمہ اخراج کے لیے جائیں گے ۔ شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے دھبے لگے ہوئے ہیں ۔ شہباز گل نے کورٹ میں کہا ہے کہ اگر فزیکل ریمانڈ پر بھیجا گیا تو انہیں خطرہ ہے ۔

ایڈووکیٹ فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو گرفتاریاں پرچے ہوتے ہیں وہ قانون کے مطابق ہونے چاہییں۔ اس وقت میں ڈیفنس ڈسکلوز نہیں کرنا چاہتا ۔ ان پر ناقابل ضمانت دفعات لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کی رائے سے ادارے کی سالمیت کو فرق نہیں پڑتا ۔ مضبوط فوج پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کچھ دیر بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز گل کے خلاف الزامات پر جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ شہباز گل کی ریکارڈڈ آواز سے مشابہت کے لیے فارنزک ٹیسٹ بھی ضروری ہے۔ عدالت نے شہباز گل کے طبی معائنے کا حکم دیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے انہیں جمعہ 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما پر اداروں کے خلاف بیان بازی پر بغاوت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہونے کے بعد انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ مقدمے کے متن کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے فوج کے مختلف رینک کے افسران کو سیاسی جماعت سے جوڑنے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سول بیوروکریسی کوبھی بغاوت پر اکسایا۔ شہبازگل نے سول بیوروکریسی کوبھی دھمکایا جب کہ ریاستی اداروں اور سول بیوروکریسی کو اکسانے کی کوشش کی کہا وہ اعلیٰ افسران کے احکامات نہ مانیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ملک بھر میں جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

Wed Aug 10 , 2022
کراچی: نواسہ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرکی طرح کراچی سمیت […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031