لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیگناہ قرار دیدیا

لاہور:

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق اپنے خلاف قائم مقدمات میں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عبوری ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔

نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کی بنیاد پر واپس لی گئیں۔ عدالت کی جج عبہر گل نے درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزمان کی طرف سے برہان معظم ملک اور میاں تبسم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا نے عدالت سے شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس، میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال، ندیم عباس بارا اور دیگر کی ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی۔

دوران سماعت پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ کسی مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری درکار نہیں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ان مقدمات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پولیس نے تھانہ گلبرگ ،بھاٹی گیٹ ،تھانہ شفیق آباد اور تھانہ شاہدرہ میں درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات ختم کیں اور بے گناہ قرار دے دیا۔

برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں کو 4 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں پر دہشت گردی کی دفعات عائد کرنا آئین اور جمہوریت کی خلاف ورزی تھی۔ دہشت گردی کا قانون دہشت گردوں کے لیے بنایا گیا تھا، سیاسی رہنماؤں کے لیے نہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیلابی صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، مل کر نمٹیں گے، وزیراعظم

جمعہ اگست 5 , 2022
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ چیلنج ہے، ان شا اللہ ہم مل کر اس سے نمٹیں گے، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک آخری گھر آباد نہیں ہوجاتا چین […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: