کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں قوم پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دستی بم حملہ جشن آزادی کے سلسلے میں لگائے جانے والے قومی پرچم کے اسٹال پر ہوا۔
ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس؛ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیگناہ قرار دیدیا

جمعہ اگست 5 , 2022
لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے متعلق اپنے خلاف قائم مقدمات میں پولیس کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے کے بعد عبوری ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں۔ نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: