شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی عنصر علی بھی شہید ہوا، جس کا تعلق پنجاب کے علاقے نارروال سے تھا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کے کونے کونے میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک میں دیرپا امن اور خوش حالی لائیں گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ میں قومی پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق

جمعہ اگست 5 , 2022
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں قوم پرچم فروخت کرنے والے اسٹال پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک شہری جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں واقع جوائنٹ روڈ پر لگائے جانے والے اسٹال پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: