کراچی: حافظ نعیم نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشنزپر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تمام پولنگ اسٹیشنزحساس ہیں، الیکشن میں فوج اوررینجرزکی تعیناتی ہماراآئینی مطالبہ ہے، حکومت امن وامان برقراررکھنےکیلئےفوج طلب کرسکتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزپرپاک فوج اوررینجرزکوہوناچاہیے، کراچی کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ،جس کے لیے ضروری ہے کہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادکیاجائے۔ْ