راولپنڈی: میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی میں رحمان آباد اسٹیشن کے قریب میڑو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

نیوز کے مطابق آگ لگنے سے میٹرو بس جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ میٹرو اسٹیشن کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ترجمان ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، بس میں آگ لگنے کے باعث مسافر بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کی جانب سے ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ آگ ڈیزل لیک ہونیکی وجہ سے لگی۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں وارث خان اسٹاپ سے ڈیزل لیک ہونا شروع ہوا، ڈیزل لیک ہونے پر مسافروں نے ڈرائیور کو آگاہ بھی کیا تاہم کوئی توجہ نہ دی گئی۔

واقعے کے فوری بعد جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بس سروس معطل کردی گئی ہے۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ بس کو کرین کے ذریعے میٹرو ڈپو منتقل کیا جا رہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چوہدری شجاعت کی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کی درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر

جمعہ اگست 5 , 2022
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ چوہدری شجاعت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی، […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: