سرفراز احمد کو دورہ سری لنکا میں موقع ملنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

سرفراز احمد کو اسکواڈ میں موقع ملنا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں اگر کسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہو تو کھلاڑیوں کو تیار ہونا چاہیے، اس طرح پلئیر صلاحتیں دکھانے پر مجبور ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محمد رضوان پرفارم نہیں کر رہے ہیں تو شاید سرفراز احمد کو سری لنکا کے دورے میں موقع دیا جاسکتا تھا، بنچ جتنا مضبوط ہوگا، کھلاڑی اپنی کارکردگی کے بارے میں اتنا ہی محتاط ہوگا۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ گزشتہ تین ٹیسٹ میچوں میں محمد رضوان نے 0، 19، 40، 24 اور 37 رنز بنائے ہیں، ان کی فارم خراب چل رہی ہے انہیں کچھ وقت آرام کروانا چاہیے تاکہ وہ بہترین کم بیک کرسکیں۔

تعصب کے حوالے سے گفتگو

سابق کپتان نے قومی ٹیم میں تعصب پسندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں یہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے، ‘یہ لڑکا کراچی کا ہے، یا یہ لڑکا لاہور کا ہے’، مجھے نہیں لگتا کہ یہ چیزیں ہونی چاہئیں، انسان کے بچے بن جائیں گے تو بہتر ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دنیا کا اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ

منگل اگست 2 , 2022
کولوراڈو: دن کے دورانیے کی پیمائش کا ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے مختصر ترین دن ریکارڈ کر لیا گیا۔ 29 جون کو زمین کا 24 گھنٹے کا ایک عمومی چکر 1.59 ملی سیکنڈ پہلے مکمل ہوا۔ جس کے بعد گھڑیوں اور زمین کے چکر […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: