بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے ہوئی تباہی ناقابل یقین ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب کے باعث ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ حکومت کے تمام اداروں نے ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اورریلیف کا کام تیز کردیا ہے۔ بلوچستان میں مسلسل بارشوں اورسیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی مکمل آباد کاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیلاب سے پیدا شدہ مشکل صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے کئی محاذوں پرکام کررہے ہیں۔ چیلنج بڑا ہے لیکن اس سے نمٹنے کے لئے ہمارا عزم مضبوط تر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اورتکلیف میں مبتلا ہمارے بہن بھائیوں کی مدد کرے۔ ریسکیو اورریلیف آپریشن میں بھرپور کردار ادا کرنے پروزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی انتظامیہ ،این ڈی ایم اے اورافواج پاکستان کا خاص طورپرمشکورہوں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بی آر ٹی پشاور کی 62 نئی بسیں پاکستان پہنچ گئیں

منگل اگست 2 , 2022
پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کے مطابق نئی بسیں اس وقت پورٹ قاسم پر موجود ہیں جو کہ کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دی جائیں گی۔ […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: