کراچی: 2 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، ماں بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں دو منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور ماں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فیلڈ مارشل اسکول کاکڑ ہوٹل کے قریب دو منزلہ رہائشی عمارت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ متوفیہ کا شوہر اور دو بچے زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی لاشیں اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے پہلے مرشد اسپتال اور پھر وہاں سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔ خاتون کی شناخت 30 سالہ عزرا زوجہ ضیا الرحمان اور اس کی 4 سالہ بیٹی زویا کے نام سے ہوئی ہے۔
زمین بوس ہونے والا مکان کچھ عرصہ قبل ہی تعمیر کیا گیا تھا، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا آبائی تعلق خیبر پختنخواہ سے تھا ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مکان گرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عمارت گرنے کی اطلاع ملنے پر ایدھی کے رضا کار، پولیس اور رینجرز کی موقع پر پہنچ گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست پر سبطین خان و دیگر کو نوٹس

منگل اگست 2 , 2022
لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست پر سبطین خان، سیکریٹری لا اور پرئیذائڈنگ آفیسر کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: