چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران مستعفی ہوں، پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے فوری مستعفی کے مطالبے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

علی عباس کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی، قرارداد کے متن کے مطابق عالمی سازش کے تحت تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مذمت کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ابتر سیاسی صورتحال مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہے، ایوان چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ممبران پر عدم اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی نے اختیارات دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو تفویض کرنے کا بل پاس کرنے کی قرار داد منظور کر لی، سیکرٹری قانون کو دئیے گئے پنجاب اسمبلی کے اختیارات دوبارہ سیکرٹری اسمبلی کو دینے کا بل منظور کر لیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عدالت پشت پر تھی، تبھی شفاف اور غیرجانبدار الیکشن ہوئے، چیف جسٹس

پیر اگست 1 , 2022
اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خیبر یونیورسٹی کی جانب سے اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی تھی، اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔ سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: