ڈالر کی اونچی اُڑان جاری، 242 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

ملک میں مقررہ مدت سے قبل ممکنہ انتخابات سے معیشت کی بہتری پر توجہ مزید کم ہونے اور جون کی ریکارڈ درآمدات کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر بے لگام رہا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پرواز مزید بلند ہوکر 242 کی سطح پر آگئی۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 6.25روپے کے اضافے سے 242.25روپے ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان بھی عالمی معیشت میں متعدد بحرانوں کی زد میں ہے۔ پاکستان کی معیشت پر اگرچہ زیادہ تر یہ دباؤ عالمی وجوہات کی وجہ سے ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ، پندرہ برسوں کی بلند ترین مہنگائی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کن حد تک بڑھ جانے والے منافع اس طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

اتوار جولائی 31 , 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین کو ریلیف کیلئے صوبوں سے مل کر کام کر رہی ہے، متاثرین کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، امدادی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے گی، سیلاب زدگان کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سماجی […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: