بجلی کی قیمت میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 9روپے 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ گزشتہ ماہ 13 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، پیدا شدہ بجلی کی لاگت 213 ارب روپے رہی، فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 36 روپے 20 پیسے، کوئلہ 20روپے 80 پیسے، مقامی گیس 8 روپے92 پیسے، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہی۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایران سے 19 روپے 57 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی اور 42 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی۔

نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ہو گا۔ اس کے نتیجے میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ میں100 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے شہریوں کے علاوہ تمام صارفین پر ہو گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لبنان میں غذائی اشیا کی قلت، مظاہرین نے بیکریوں پردھاوا بول دیا

جمعرات جولائی 28 , 2022
بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اورپیسٹریوں کی دکانوں پردھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے۔ مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیا کی […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: