وفاقی حکومت کا قومی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کیلئے سرکاری اور نجی ملازمتیں پیدا کرنے کیلیے قومی روزگار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پروگرام کے تحت سالانہ 20لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے روزگار پروگرام کو فعال بنانے کیلیے نیشنل یوتھ ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر ملک بھر کے دورے کرے گی، وزیر اعظم شہباز شریف ٹاسک فورس کی کارکردگی خود مانیٹر کریں گے۔ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی وزارتوں، نجی کمپنیوں اور چیمبرز آف کامرس سے بھی رابطے کرے گی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نیشنل یوتھ پروگرام بھی کاروبار کیلیے قرض اور تربیتی کام تیز کرے گا۔واضح رہے کہ قومی یوتھ پروگرام نے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور کنوینشنل ٹریننگ دینے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے فنی تربیت، اورجدید آئی ٹی کورسز شروع کئے جائیں گے۔

ٹاسک فورس بیرون ملک نوکریوں کے حصول کے لئے بھی مختلف ممالک سے رابطے شروع کرے گی۔ وزارت اوورسیز کے ذیلی اداروں کو ایشیائی و یورپی ممالک میں روزگار کے حصول کا ہدف دیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکا نے عمران خان کے سازش کے دعووں کو پریشان کن قرار دے دیا

پیر جولائی 18 , 2022
پاکستان کے ساتھ دوبارہ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی واشنگٹن کی خواہش اجاگر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے سازشی دعوے ‘انتہائی پریشان کن’ ہیں۔ اخبار  کے مطابق اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی میں پاکستانی معالجین کے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: