پشاور ائرپورٹ سے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 

 پشاور: اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

ترجمان ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق عملے نے پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640  گرام  ہیروئن برآمد کرلی۔  مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں موجود 88 کیپسولوں میں  مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران  منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی  کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد ائرپورٹ سے ابوظبی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ حکام کے مطابق ابوظبی جانے والے مسافر لالدار خان کے سامان کی چیکنگ کی تو بیگ کی تہوں میں سیاہ رنگ کی ٹیپ میں لپیٹ کر چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آیس برآمد کرلی گئی۔

اے ایس ایف حکام نے ملزم کو  گرفتار کرکے ابتدائی تحقیقات کے بعد منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے اے این ایف کے حوالے کردیا، جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسلم لیگ(ن) کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، مریم نواز

پیر جولائی 18 , 2022
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد تحریک انصاف کی واضح برتری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہےکہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: