لاہورمیں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر میں فائرنگ سے میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ  میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی پورہ میں نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 30 سالہ شہزاد اور28 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھر میں گھس کر حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشاور ائرپورٹ سے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پیر جولائی 18 , 2022
   پشاور: اے ایس ایف حکام نے پشاور اور اسلام آباد ائرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔ ترجمان ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے مطابق عملے نے پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640  گرام  ہیروئن برآمد کرلی۔  مسافر محسن نیاز نے ہیروئن […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: