کراچی؛ سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کردیا

کراچی: لیاری تیسر ٹاؤن میں سسر نے داماد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا ۔ مقتول نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔

پولیس کے مطابق لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹر36 مرحبا ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی شناخت 30 سالہ محمد ندیم ولد عبد العزیز بنگالی کے نام سے ہوئی، جس نے ڈیڑہ ماہ قبل عالیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کرلی تھی۔

شادی کے بعد میاں بیوی شیر شاہ میں کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔گزشتہ روز مقتول محمد ندیم کے سسر شیرباز نے فون کر کے اپنے گھر آنے کی دعوت دی اور کہا کہ اُسے یہ شادی قبول ہے۔ ندیم اپنی اہلیہ عالیہ کے ہمراہ سسر کے گھر پہنچا تو سسر شیر باز نے فائرنگ کر کے داماد کو ہلاک کیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

علاوہ ازیں سخی حسن کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان سینئر فوٹو جرنلسٹ سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ شاہراہ نورجہاں کے علاقے سخی حسن کے قریب بارش کے دوران دو 125 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان سیدحامد حسین کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع پولیس کو کردی گئی ہے۔

دریں اثنا لیاری کے علاقے بغدادی میں بینظیر بیکری کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ سلیم بلوچ ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی۔ علاوہ ازیں تیموریہ کے علاقے اقبال گارڈن سیکٹر 15/A-4 روٹ نمبر 7/C بس اسٹاپ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کی شناخت 60 سالہ نوید ولد مسعود کے نام سے ہوئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہورمیں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق

پیر جولائی 18 , 2022
لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر میں فائرنگ سے میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔ لاہور کے علاقے باغبانپورہ  میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی پورہ میں نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: