الیکشنز سے واضح ہوگیا کہ حکومت عوامی تائید کھوچکی، پی پی پی سینیٹر مصطفی کھوکھر

لاہور: سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے ہی موقف تھا کہ حکومت کرنے کی بجائے فوراً الیکشن کروا دینے چاہئے، ضمنی الیکشنز سے واضح ہو گیا کہ اتحادی حکومت عوام کی تائید کھو چکی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ایک فریش مینڈیٹ کے ساتھ آنے والی حکومت کو ہی کرنی چاہئے مشکل فیصلے وہ حکومت کرے جس کے پاس پانچ سال کا مینڈیٹ ہو۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہو نہیں سکتا کہ مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رہی ہو اور عوام ہمارے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں ابھی تک ذہنی طور پر نوے کی دہائی میں پھنسی ہوئی ہیں، آبادی میں نوجوانوں کا تناسب، کرپشن گا تدارک، اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ دور حاضر کی سیاست کے لازمی جزو ہیں ۔

سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے واضح کیا کہ کل کے نتائج کے بعد سیاسی استحکام میں مزید کمی آئے گی اور حکومت کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا ،  ملک اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے جو صرف جنرل الیکشنز کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی؛ سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل کردیا

پیر جولائی 18 , 2022
کراچی: لیاری تیسر ٹاؤن میں سسر نے داماد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا ۔ مقتول نے ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی ۔ پولیس کے مطابق لیاری تیسر ٹاؤن سیکٹر36 مرحبا ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔مقتول کی […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: