بشریٰ بی بی، ارسلان خالد آڈیو لیک کی تحقیقات ،درخواست قابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی اورارسلان خان کی آڈیو لیک پرتحقیقات کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی اورارسلان خالد کی لیک آڈیو سے متعلق تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت نے درخواست گزار شہری کے وکیل پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے استفسارکیا کہ  ایک آڈیو لیک ہوئی ہے آپ چاہتے ہیں ہم تفتیش کریں؟ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کا کام ایک تفتشیی کا ہے ؟ کیا آپ اس آڈیو سے متاثرہ فریق ہیں؟

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دو پرائیویٹ لوگوں کی گفتگو پر عدالت رِٹ کیسے جاری کرے۔جب ایسی رِٹ ڈرافٹ کریں تو سوچ سمجھ کر کیا کریں کہ مانگ کیا رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک پورا سمندر تھا جس کو درخواست میں لکھا ہے جس پر جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ یہ سمندر ہے یا گلیکسی ہمیں اس سے غرض نہیں ہے۔اس میں پورا پاکستان آجائے گا کیا ہم سب پر بیٹھ کر تفتیش کرتے رہیں؟

عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

معروف امریکی جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پیر جولائی 18 , 2022
لاس ویگاس: معروف امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز اور  ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ خوبصورت جوڑی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکارہ  نے اپنی شادی کی تصاویر […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: