عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں  لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر محمد واجد منیر عدالت میں پیش ہوئے۔

بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے عبوری  ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی دوسری ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کے معاملے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے کی۔  عدالت نے 5 مقدمات میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں پر منظور کر لیں۔

وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر حاضری استثنا کی درخواست دی، جس پر بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے عمران خان کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501،500،لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک میں کورونا سے متاثر5 افراد انتقال کرگئے

پیر جولائی 18 , 2022
اسلام آباد: ملک میں کورونا سے متاثرمزید 5 افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 492 ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض  انتقال کرگئے۔ کورونا کے492 مریضوں کی  […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: