امریکی صدر کا اسرائیل کے بعد دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

جدہ: امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدرمشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران  اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات، عالمی اورعلاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اورروابط کو مختلف شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدرجوبائیڈن پرواضح کیا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات اورمجرموں کو سزا دینے کے عمل کو شفاف طریقہ کار سے انجام دیا گیا۔

سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کی موت افسوسناک واقعہ تھا تاہم دنیا کے دیگرممالک میں بھی صحافیوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر سے امریکا کے زیرانتظام  ابوغریب جیل میں ہونے والی زیادتیوں اور عراق کی صورتحال کا بھی ذکر کیا۔

سعودی عرب اورامریکا کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کے کے تناظر میں امریکی صدر کا  دورہ خاص اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران خان کی مختلف مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع

پیر جولائی 18 , 2022
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں  لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر عمران خان کے خلاف درج 10 مقدمات میں عبوری ضمانتوں […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: