دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے، وزیرخزانہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دوست ملک کی جانب سے مالیاتی پیکج ملے گا۔ایک دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا۔

وزیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنسٹی دی ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ بھی عمران خان نے خود توڑا۔تحریک انصاف کے دور میں بجٹ خسارہ بڑھا۔ بجٹ خسارے کے لئے کہیں سے رقم پوری کرنی پڑتی ہے۔ فیول مہنگا ہونے پر  عمران خان شمسی توانائی  کی طرف نہیں گئے۔ حکومت کو پاور سیکٹر میں 1300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں سنی تھی یہ بھی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا ٹیکس محصولات کو د گنا کریں گے نہیں کر سکے۔

عمران خان کی حکومت گئی تو ملک بحران میں تھا اوردیوالیہ پن کی طرف جا رہا تھا۔ ہماری کوشش ملک میں معاشی استحکام لانا تھا ہم اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس استحکام کے بعد عوام کی خوشحالی آئے گی۔ میرا وعدہ ہے ہم افراط زر کو کم کریں گے۔اگلے سال گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔آئندہ مالی سال تک زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکی صدر کا اسرائیل کے بعد دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

ہفتہ جولائی 16 , 2022
جدہ: امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے۔ امریکی صدر نے سعودی شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدرمشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے دوران  اسرائیل سے سعودی عرب پہنچ گئے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جدہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: