اسٹیبلشمنٹ الیکشن سے دور رہے، قوم کسی عنڈہ گردی کو برداشت نہیں کریگی، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گزارش کرتا ہوں کہ الیکشن سے دور رہیں، قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل اسٹیبلشمنٹ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ غیر جانبدار ہیں، قوم کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی میری گزارش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ دور رہے کل پاکستان کے سیاسی استحکام کے امتحان کا دن ہے۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھوں کو نہیں پتا کہ یہ سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، ایک دو ووٹوں سے مسلط کیے گئے لوگوں میں عقل کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔

پنجاب میں وزیراعلیٰ کی جنگ

پنجاب اسمبلی میں اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کی کُل نشستیں 163 ہیں جبکہ 10 نشستیں ق لیگ کی ہیں۔ یوں ان دونوں جماعتوں کے ارکان کی کل تعداد 173 بنتی ہے۔

دوسری جانب حکومتی اتحاد یعنی پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، چار آزاد اراکین کی تعداد 177 بنتی ہے، 371 کے ایوان میں وزیرِ اعلیٰ کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

یوں موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو 9 جبکہ پی ٹی آئی کو 13 نشستیں جیتنا ہوں گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے، وزیرخزانہ

ہفتہ جولائی 16 , 2022
 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ دوبارہ قیمتیں بڑھانا پڑیں تو بڑھائیں گے۔دوست ملک جلد پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: