لاہور، سروسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش برآمد

لاہور کے سروسز اسپتال میں قائم نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

سروسز اسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک لاش ملی ہے، جس کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں بطور نرس فرائض سرانجام دیتی تھی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ واقعہ کی تفیش کی جارہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن وقار کھرل کا کہنا ہے کہ متوفیہ کے ورثاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور درخواست ملنے پر عمل میں لائی جائےگی۔

ابتدائی رپورٹ انکشاف ہوا ہے کہ نرس کی ہلاکت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب سروسز اسپتال کے ہاسٹل سے نرس کی لاش ملنے کے واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

حمزہ شہباز نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور جامع انکوائری رپورٹ پیش کی جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مریم نواز کورونا میں مبتلا ہوگئیں

ہفتہ جولائی 16 , 2022
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کورونا میں مبتلا ہو گئیں۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پرپیغام میں کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’ کووڈ پازیٹو‘ کا ٹوئٹ […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: