بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کے مداح بن گئے

کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’’حبیبی ‘‘ ریلیز کیا ہے جو یوٹیوب پر بھی  ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عاصم اظہر کا گانا پاکستان سمیت پڑوسی ملک  بھارت میں بھی مقبول ہوا تو بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستانی گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر پڑوسی ملک کے گلوکار  بادشاہ کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

 

گلوکار عاصم اظہر کے گانے کی دھوم پڑوسی ملک بھی جا پہنچی

بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ  نے پاکستانی گلوکار اور ان کے گانے’حبیبی ‘ کی خوب  تعریف کی  جس پر عاصم نے بھارتی گلوکار کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے ان سے محبت کا  اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر کے  گانے نے یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی یوٹیوب  کے ٹرینڈنگ میوزک میں اپنی جگہ بنا لی  ان کے گانے کو اب تک 2ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور، سروسز اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش برآمد

ہفتہ جولائی 16 , 2022
لاہور کے سروسز اسپتال میں قائم نرسنگ ہاسٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ سروسز اسپتال لاہور کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک لاش ملی ہے، جس کی شناخت 33 سالہ سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ اسپتال میں بطور نرس فرائض سرانجام دیتی تھی۔ پولیس نے موقع […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: