پودوں کو موسمیاتی شدت کے امراض سے بچانے والی ’ایسپرین‘

کیلیفورنیا: جس طرح ہم بدلتے موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے لیے ایسپرین لیتے ہیں اسی طرح ماہرین نے پودوں کو موسمیاتی شدت سے بچانے کے لیے قدرتی ایسپرین دریافت کی ہے جسے سیلی سائیکلِک ایسڈ کا نام دیا گیا ہے۔

سیلی سائیکلک ایسڈ پودوں میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔ یہ ایک نامیاتی مرکب ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب پودے حرارت یا خشک سالی سے گزرتے ہیں۔ اب ماہرین کا اصرار ہے کہ عین اسی عمل سے بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت میں پودوں کو تندرست و توانا رکھا جاسکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیلی سائیکلک ایسڈ سے ہی ایسپرین تشکیل پاتی ہے اور ایک عرصے سے اسے درد کش دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہاں تک کی قدیم مصری بھی اسے دیسی دوا کے طور پر استعمال کرتے آرہے ہیں اور وہ ایسےپودوں کے پتوں کو پیس کر جوشاندہ بناتے تھے۔

جامعہ کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے سائنسدانوں نے سیلی سائیکلک ایسڈ بننے کا عمل بغوردیکھا ہے ۔ پہلے ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز (آراوایس) کا مطالعہ کیا جو تمام پودوں میں موجود ہوتے ہیں اور ماحولیاتی دباؤ کے وقت خارج ہوتے ہیں اور یہ عمل انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔

آراوایس پودے کی ہنگامی حالت کی پکار ہوتے ہیں اور اس کے بعد وہ سیلی سائیکلِک ایسڈ بنانے لگتے ہیں۔ پھر ماہرین نے دیکھا کہ کہ عربی ڈوپسِس نامی پودا جب جب حرارت، دھوپ اور خشک سالی سے گزرتا ہے وہ ایک سالمہ (مالیکیول) بناتا ہے جس سے سیلی سائیکلِک ایسڈ بننے لگتا ہے۔ سیلی سائیکلِک ایسڈ اپنی تشکیل کے بعد فوٹوسنتھے سز میں اہم کردار ادا کرنے والے کلوروپلاسٹ کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

امید ہے کہ سیلی سائیکلِک ایسڈ بننے کے عمل کو سمجھ کر اسے موسمیاتی شدت اور گلوبل وارمنگ کے شکار پودوں ، فصلوں اور درختوں کو بچانا ممکن ہوگا۔ آب و ہوا کے تغیر سے پودوں اور درختوں پر بہت دباؤ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ضمن میں سیلی سائیکلک ایسڈ کی اہمیت مزید واضح ہوجاتی ہے۔

اگر ہم کسی طرح پودوں کو حسبِ ضرورت یہ ایسڈ بنانے کے قابل بناتے ہیں تو اس سے عالمی زراعت کا بہت بڑا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کے مداح بن گئے

ہفتہ جولائی 16 , 2022
کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’’حبیبی ‘‘ ریلیز کیا ہے جو یوٹیوب پر بھی  ٹرینڈ کر رہا ہے۔ عاصم اظہر کا گانا پاکستان سمیت پڑوسی ملک  بھارت میں بھی مقبول ہوا تو بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کی تعریف کئے […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: