پولیس نے مچھر کے خون سے عادی مجرم پکڑلیا

بیجنگ .: چینی پولیس نے دیوار پر پیسے گئے خون بھرے مچھر پر تفتیش کرکے ملزم پکڑا اور اب اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

چین میں ایک اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کے بعد دیوار پر بھینچ کر مارے گئے مچھرکے خون سے پولیس اصل مجرم تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اگرچہ یہ ایک فلمی منظر لگتا ہے لیکن ٓصوبے فیوجیان کے شہر فیوزاؤ کی بلند عمارت ایک فلیٹ میں چوری کی واردات ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے جائزے میں دیگر اشیا کے ساتھ دیوار پر مارےگئے ایک مچھر کو دیکھا جس کا خون بظاہر تازہ تھا۔

 

پولیس کے مطابق مجرم بالکونی پر چڑھ کر اپارٹمنٹ میں گھسا اور ایک رات وہاں گزاری اور اسی نے مچھر کو دیوار پر پیس دیا تھا۔ باورچی خانے میں نوڈلز اور تلے ہوئے انڈے کی باقیات بھی ملیں جبکہ چور نے اسٹور سے تکیہ اور لحاف نکالا اورجاتے وقت بستر پر چھوڑ دیا۔

ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا تو چائی نامی ایک شخص کا سراغ ملا جو عادی مجرم ہے اور ضمانت پر باہر تھا۔ پولیس نے اسے فوری طور پر گرفتار کیا اور تفتیش کے دوران اس نے اپنے باقی  مجرم ساتھیوں کےنام بھی بتادیئے۔ اب پولیس اس پر مزید تفتیش کررہی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پودوں کو موسمیاتی شدت کے امراض سے بچانے والی ’ایسپرین‘

ہفتہ جولائی 16 , 2022
کیلیفورنیا: جس طرح ہم بدلتے موسم میں نزلہ زکام سے بچنے کے لیے ایسپرین لیتے ہیں اسی طرح ماہرین نے پودوں کو موسمیاتی شدت سے بچانے کے لیے قدرتی ایسپرین دریافت کی ہے جسے سیلی سائیکلِک ایسڈ کا نام دیا گیا ہے۔ سیلی سائیکلک ایسڈ پودوں میں قدرتی طور پر پایا […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: