زیارت میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی: زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری  تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں ریکوری آپریشن  جاری رہے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پولیس نے مچھر کے خون سے عادی مجرم پکڑلیا

ہفتہ جولائی 16 , 2022
بیجنگ .: چینی پولیس نے دیوار پر پیسے گئے خون بھرے مچھر پر تفتیش کرکے ملزم پکڑا اور اب اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ چین میں ایک اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کے بعد دیوار پر بھینچ کر مارے گئے مچھرکے خون سے پولیس اصل مجرم تک پہنچنے میں […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: