دعا زہرہ کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا، رپورٹ میں انکشاف

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرا اغوا کیس کے تفتیشی افسر نے رپورٹ میں ملزم ظہیر کی لڑکی کے اغوا کے وقت کراچی میں موجودگی کا انکشاف کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار مہدی کاظمی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں دعا زہرہ کیس کے تفتیشی افسرنے عدالت میں  پیش رفت رپورٹ جمع کروائی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مقدمے میں 33 ملزمان نامزد ہیں،  مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور بی بی سمیت 8 خواتین بھی نامزد ہیں رپورٹ میں پولیس نے ظہیر سمیت دیگر ملزمان کو عدم گرفتار قرار دیا ہے۔ پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کم عمر ہے ملزم ظہیر کا سی ڈی آر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے رپورٹ میں  انکشاف کیا گیا ہے کہ  دعا زہرا کے اغوا کے وقت ظہیر کراچی میں موجود تھا۔

ملزمان کیخلاف سی ڈی آر سامنے آنے کے بعد ٹھوس ثبوت موجود ہیں جس کی بنیاد پر  ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پولیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 363 اور کم عمری میں شادی کی دفعات شامل کرنے کی اجازت بھی مانگ لی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ظہیر کی 16 اپریل کو دعا زہرا کے اغوا کے وقت کراچی میں موجودگی ثابت ہوئی ہےہم غیر جانبداری سے تفتیش کررہے ہیں۔

دعا زہرا کی پنجاب سے بازیابی کیلئے محکمہ سندھ سے اجازت طلب کی جارہی ہے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر

Sat Jul 16 , 2022
اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر پولنگ 17جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031