کولمبو: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کے کشیدہ حالات سے پریشانی نہیں ہے۔ یہاں آنے سے قبل ایسا کچھ ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔ جب یہاں پہنچے تو اس کے بعد حالات میں زیادہ تبدیل ہوئے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کرکٹ کھیلنے میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی اوربغیرکسی رکاوٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس صورتحال سے کرکٹ کا نقصان نہیں ہوا کرکٹ چل رہی ہے۔