بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک  کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے اور درست ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی۔ اس سے پاکستان کی کلچرل، سوشل اور بین الاقوامی ساخت متاثر ہوئی، لہٰذا آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کی مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر مواد سے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی سوشل میڈیا رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حکومت کا طیبہ گل معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

جمعہ جولائی 15 , 2022
 اسلام آباد: حکومت نے طیبہ گل معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں پٹرول قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں صوبائی سطح پر مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے، لگژری آئٹمز […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: