سرکاری ملازم کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوگا، فلپائنی میئر

 منیلا: فلپائن کے میئر نے سرکاری ملازم کو عوامی امور کی انجام دہی میں مسکرانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

صوبہ کیوزون میں میولانے بلدیہ عظمیٰ کے میئر آرس ایل ایگوائرے نے سرکاری ملازم کا معیار بلند کرنے کے لیے ’مسکراہٹ پالیسی‘ جاری کی ہے۔ اس پالیسی کا ایک ہی سادہ مقصد یہ ہے کہ ’سائیلین کو دوستانہ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جائے۔‘

تاہم میئر نے یہ بھی کہا ہے کہ عوامی خدمت کرنے والے تمام سرکاری اداروں، متعلقہ دفاتر اور شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے اور عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ بعض ذرائع کے مطابق نہ مسکرانے والے ملازمین پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس ضمن میں پانچ جولائی کو سرکاری حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس عمل میں میولانے کے میئر کے علاوہ منیلا کے جنوب میں سیلانگ شہر کے میئر کے وِن انارنا نے بھی بلدیہ عظمی کے دفاتر میں ملازموں کو خوش اخلاقی اور مسکراہٹ کی تاکید کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

جمعہ جولائی 15 , 2022
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: