اب نیٹ فلکس پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے

نیویارک:  دنیا کے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اشتہارات کے لیے مائیکرو سافٹ سے شراکت داری کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی نے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کم قیمت آپشن کو متعارف کرانے پر مائیکرو سافٹ کمپنی گلوبل ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی اینڈ سیلز پارٹنر بن جائے گی۔

نیٹ فلکس کے سی او او گریگ پیٹرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ابھی اس حوالے سے کافی کام ہونا باقی ہے مگر ہمارا طویل المعیاد مقصد ہے اپنے صارفین کو زیادہ آپشنز فراہم کرنا‘۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اشتہاری کمپنیاں ہمارے ساتھ مل کر نیٹ فلکس کے ایکوسسٹم میں اشتہارات لاسکیں گی۔

واضح رہے کہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے مئی میں ایک کم قیمت اشتہارات پر مبنی پیکج لانے کا اشارہ دیا تھا اور جون میں اس کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم یہ پیکج کب متعارف کروایا جائے گا اس کی حتمی تاریخ اب تک سامنے نہیں آئی لیکن کہا جارہا ہے کہ 2022 کے آخر تک اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرکاری ملازم کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوگا، فلپائنی میئر

جمعہ جولائی 15 , 2022
 منیلا: فلپائن کے میئر نے سرکاری ملازم کو عوامی امور کی انجام دہی میں مسکرانے کا حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ صوبہ کیوزون میں میولانے بلدیہ عظمیٰ کے میئر آرس ایل ایگوائرے نے سرکاری ملازم کا معیار بلند کرنے […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: