پاک آرمی کے کرنل کو گزشتہ روز اغوا کے بعد شہید کردیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاک آرمی کے کرنل کو اغوا کے بعد شہید کردیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القدوس بزنجو نے پاک آرمی کے کرنل لئیق کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی حقوق کی جنگ ہے جہاں نہتے لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو بلوچستان اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے تو اسمبلی میں آکر بیٹھ کر لڑے، شرپسند عناصر ایسے واقعات کے ذریعے بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج پر فخر ہے، ایک فوجی جوان وردی پہنتا ہی شہادت کیلئے ہے، پاک فوج اور قوم کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پست نہیں ہوں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی بہیمانہ کاروائی قابل مذمت ہے، دہشت گرد عناصر نے ایک بہادر افسر کو بزدلانہ طریقے سے شہید کیا، دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو اپنے ناپاک عزائم میں ناکامی ہوگی، دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر جلد اپنے انجام تک پہنچائے جائیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اب نیٹ فلکس پر بھی اشتہارات دکھائے جائیں گے

جمعہ جولائی 15 , 2022
نیویارک:  دنیا کے مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اشتہارات کے لیے مائیکرو سافٹ سے شراکت داری کرلی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹریمنگ کمپنی نے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: