ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی، وفاقی کابینہ

 اسلام آباد: کابینہ ارکان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں پہنچے تو انہوں نے فردا فردا تمام وزراء سے مصافحہ کیا۔

کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارک باد دی، تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سمیت وفاقی کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی بالادستی قائم ہوگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاک آرمی کے کرنل کو گزشتہ روز اغوا کے بعد شہید کردیا گیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

جمعہ جولائی 15 , 2022
وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاک آرمی کے کرنل کو اغوا کے بعد شہید کردیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد القدوس بزنجو نے پاک آرمی کے کرنل لئیق کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی حقوق کی جنگ ہے جہاں […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: