صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر پے اسکیل ریوائز کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد ایڈہاک ریلیف کو ضم کر کے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف کرائی گئی ہے جس کے تحت تنخواہوں میں %15 اضافہ 2017ء کی جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے، تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جمعہ جولائی 15 , 2022
 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر شہریوں کی ہراسگی، غیر اخلاقی مواد،بلیک میلنگ اور کردار کشی سے متعلق معاملات کا جائزہ […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: