خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا ہوٹل مینیجر گرفتار

ساہیوال میں تھانہ غلہ منڈی کی پولیس نے خفیہ کیمروں سے جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بنانے والے ہوٹل مینیجر کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق تھری اسٹار ہوٹل کا مینیجر کمروں میں آنے والے جوڑوں کی خفیہ کیمروں سے غیر اخلاقی ویڈیوز بناتا اور ہوٹل مینیجر کسٹمرز کو بلیک میل کرکے بھاری رقم حاصل کرتا تھا۔

ملزم نے سفیان نامی لڑکے اور اسکی منگیتر کی برہنہ ویڈیو بنائی اور ڈارک ویب پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے، مینیجر کے موبائل سے متعدد جوڑوں کی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم کی جانب سے مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کے بعد سفیان نامی شخص کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ہوٹل مینیجر کو گرفتار کر لیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

جمعہ جولائی 15 , 2022
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کی طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر پے اسکیل ریوائز کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد ایڈہاک […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: