سابق شوہر کو ماہرہ خان پر بےحد فخر کیوں ہے؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

کراچی: ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی  ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا۔

ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے شادی ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم یہ شادی  چند سالوں کا سفر طے کرنے کے بعد ختم ہوگئی۔

اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز میں قدم رکھا اور بےحد کم وقت میں شہرت حاصل کی، حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو میں سابق شوہر کے حوالے سےانکشاف کیا ہے۔

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر علی نے ہمیشہ سے مجھے سپورٹ کیا، ہمارے درمیان طلاق ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اب بھی مجھ پر فخر کرتے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ علی نے دیکھا ہے کہ میں نے کتنی جدوجہد کے بعد اپنا کیریئر بنایا ہے اور وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ میں نے صحیح طریقے سے اس سفر کو طرے کیا ہے اس لئے میرے والدین کے علاوہ میرے شوہر سے زیادہ مجھ پر کوئی اور فخر نہیں کر سکتا۔

ماہرہ خان ان دنوں ساتھی اداکارہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’قائدِاعظم زندہ باد‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں  جس نے ریلیز کے 4 دن میں ہی 16 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان

جمعہ جولائی 15 , 2022
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں آج سے 18 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحق رن آف کچ کے قریب موجود ہے۔سسٹم کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے جس کی وجہ […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: