خود کو توانائی فراہم کرنے والی اسمارٹ واچ تیار

کیلیفورنیا: محققین نےصحت کی نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ واچ طرز کا ایک گیجٹ بنایا ہے جس کو فعال ہونے کے لیے بیرونی ذرائع سے توانائی یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

خود کو توانائی دینے والا یہ آلہ، جس کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اِروائن کی ایک ٹیم نے بنایا ہے، اپنے پہننے والے کی نبض کو دیکھنے کے ساتھ قریبی اسمارٹ فون کے ساتھ رابطہ بھی قائم کر سکتا ہے۔

اس گیجٹ کو دی جانے والی توانائی اس کی کلائی کی پٹی میں موجود اینرجی جنریٹرز کو تھپک کر بنائی جاسکتی ہے۔ یہ جنریٹرز سینسر سرکٹری اور ایل ای ڈی ڈسپلے کو بجلی فراہم کرتے ہیں۔

اس میں نصب نیئر فیلڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اس گیجٹ اور اس سے جڑے اسمارٹ فون کے درمیان ڈیٹا اور توانائی کے تبادلے کو بھی ممکن بناتی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے متعلق نینو اینرجی نامی جرنل میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں بتایا گیا۔

مقالے میں بتایا گیا کہ کس طرح یہ گیجٹ جسم کے درجہ حرارت اور فشار خون سمیت دیگر صحت کے عوامل کی نگرانی کر سکتا ہے۔

جامعہ میں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر راحیم اسفندیار کا کہنا تھا کہ اس ایجاد سے ایک چیز میں کئی اہم نتائج حاصل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس گیجٹ سے ایک مستقبل، بغیر بیٹری کا، وائر لیس اور کبھی بھی کہیں بھی طلب کیا جانے والا صحت کی نگرانی کرنے والا آلہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ کم لاگت والے لچک دار مواد سے بنایا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سابق شوہر کو ماہرہ خان پر بےحد فخر کیوں ہے؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی

جمعہ جولائی 15 , 2022
کراچی: ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی  ان ورسٹائل اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز شادی کے بعد کیا تھا۔ ماہرہ خان کی 2007 میں علی عسکری سے شادی ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم یہ شادی  چند سالوں کا سفر طے […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: