لاہور میں کم عمر ملازم کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، کم سن بہن بھی بازیاب

 لاہور: پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کم سن ملازم کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس سے مقتول کی کم سن بہن کو بھی بازیاب کرالیا، بچوں کا والد عرفان اس سفاک ملزم کا مرید ہے۔

مالکان کے تشدد سے کم سن ملازم کے قتل کے مرکزی ملزم ابوالحسن کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔  مرکزی ملزم ابوالحسن کے قبضے سے مقتول کی کم سن بہن منیبہ کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کا والد عرفان ملزم کا مرید ہے۔

 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے بتایا کہ ملزم کے دو ساتھیوں رکشہ ڈرائیور احمد اور نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری، جلد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ایسے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ذاتی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے لاہور پولیس کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس نے اسی دن مقدمہ درج کر لیا تھا۔ مرکزی ملزم ابوالحسن سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خود کو توانائی فراہم کرنے والی اسمارٹ واچ تیار

جمعہ جولائی 15 , 2022
کیلیفورنیا: محققین نےصحت کی نگرانی کرنے کے لیے اسمارٹ واچ طرز کا ایک گیجٹ بنایا ہے جس کو فعال ہونے کے لیے بیرونی ذرائع سے توانائی یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔ خود کو توانائی دینے والا یہ آلہ، جس کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اِروائن کی ایک ٹیم نے بنایا ہے، […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: