آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا ، معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ پاکستان کو جلد ساتویں اورآٹھویں جائزے کے ایک ارب 17 کروڑ  ڈالرز موصول ہوجائیں گے۔

 

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایف ایم سے معاہدے کے سلسلے میں مدد اورتعاون فراہم کرنے پرمیں وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکریٹریز اورخصوصا فنانس ڈویژن کا شکرگزارہوں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ساتویں اورآٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔ پاکستان کو طلب ورسد پرمبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقراررکھنا ہوگا ساتھ ہی مستعد مانیٹری پالیسی اورسرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہوگی۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق عالمی مہنگائی اوراہم فیصلوں میں تاخیر سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوئے۔ زائد طلب کے سبب معیشت اتنی تیز تر ہوئی کہ بیرونی ادائیگیوں میں بڑا خسارہ ہوا۔پاکستان کو ایک ارب سترہ کروڑ ڈالردستیاب ہوں گے تاہم پاکستان کوحالیہ بجٹ پرسختی سے عمل کرنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ صوبوں نے بجٹ خسارے کو محدود رکھنے کیلیے یقین دہانی کرائی ہے۔ایکسپورٹ ری فنانس اسکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی۔ کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو  رہا ہے۔حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان کو اضافی اقدامات کے لیے بھی تیار رہنا ہو گا۔رواں مالی سال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 364 ارب رقم رکھی گئی ہے۔ ایکسٹینڈڈ فنڈز فیسیلٹی پروگرام جون 2023 تک بڑھانے پر غور کریں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپرعوام کو منتقل کیا، وزیراعظم

جمعہ جولائی 15 , 2022
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق  تیل کی قیمتوں میں کمی کا […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: