چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع

 لاہور: ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ نے چوہدری مونس الہٰی اوردیگر کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور میں ایف آئی اے کی بینکنگ عدالت نے مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست کی سماعت کی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتائیں اب تک کیا تفتیش کی ہے جس پر تفتیشی افسرنے جواب دیا کہ محمد خان بھٹی اورواجد بھٹی نے گزشتہ ہفتے انوسٹی گیشن جوائن کی ہے۔ دونوں ملزمان نے ڈیفنس میں کاغذات جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔ کمپنی کے شئیر ہولڈرز سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید کہا کہ شئیرہولڈرز کے تعین کے بعد مونس الہٰی کو دوبارہ طلب کیا جائے گا۔ چھ اکاؤنٹ فیک تھے جس سے نواز بھٹی سمیت دیگر نے انکارکردیا۔ سینتالیس فیصد ریکارڈ آچکا ہے ابھی فرانزک بھی ہونا ہے۔

عدالت نے اگلی تاریخ تک تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چوہدری مونس الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 14 جولائی تک توسیع کردی۔مونس الہٰی پر چوبیس ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

مونس الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے لئے اچھی تیاری ہے۔ انشا اللہ چوہدری پرویز الہٰی وزیراعلی بن جائیں گے۔ ضمنی انتخابات مین مسلم لیگ ق کمپین کر رہی ہے۔صورتحال اچھی جا رہی ہےاللہ کا فضل ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!

پیر جولائی 4 , 2022
باہاماس: ساحلوں پر پائی جانے والی اگوانا چھپکلیاں سیاحوں کی وجہ سے زیابیطس کی شکار ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سیاح انہیں روزانہ ضرورت سے زائد انگور کھلا رہے ہیں جن سے ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ باہاماس کے جزائر پر بھاری […]

کیلنڈر

دسمبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: