وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ تشکیل

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا، جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر اپیل کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تین رکنی بینچ دوپہر ڈیڑھ بجے اپیل کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، شبلی فراز اور افتخار درانی  سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال خان مندخیل عدالت عظمیٰ پہنچے۔ رجسٹرار آفس نے اپیل کی 5 پیپرز بک طلب کیں، جس پر پی ٹی آئی نے 5 کاپیاں جمع کرا دیں۔  رجسٹرار آفس ذرائع کے مطابق قانونی ضابطہ کے تحت مزید پیپر بکس منگوائی گئی ہیں تاکہ  اگر لارجر بینچ بنتا ہے تو اپیلوں کی کاپیاں مکمل ہونی چاہییں۔

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب ٰ سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو آج صبح سپریم کورٹ میں درخواست کے ذریعے چیلنج کیا تھا۔

 

تحریک انصاف کی درخواست میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز اور دیگر کو فریق بنایا گیا، اپیل میں کہا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا ہے،  عدالت نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،تاہم شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کے بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی ہے، فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے۔ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل  کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیل کے ساتھ فوری سماعت کی درخواست بھی دائر کی گئی ہے۔

اتنا جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، وکیل پی ٹی آئی

عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے کیوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو وزرات اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا۔

فیصل چودھری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرانا ہے تو مناسب وقت دیا جائے۔ تحریک انصاف کے کچھ ارکان عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا اتنا جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے کہ آج ہی اس اہم معاملے پر سماعت کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر متنازع شخصیت ہیں۔ اگر پہلا الیکشن غلط تھا تو دوسرا راؤنڈ کیسے ہوسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ

پیر جولائی 4 , 2022
اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹر ک صارفین کے لئے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لئے کے الیکٹرک کو بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: