روس سے تیل خریدنے کے لیے وزارت توانائی کا ریفائنریزکوخط

اسلام آباد: روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت، وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلیے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کر لیں۔

پاکستان کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کے ساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے تیل نہیں خرید رہی، یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد پابند یوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت شامل ہے، وہ روس سے صرف30ڈالر بیرل کے حساب سے6لاکھ بیرل یومیہ خرید رہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت100ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار

جمعرات جون 30 , 2022
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔ تحریک انصاف مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کی کی جانب سے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جنہیں لاہور ہائی کورٹ نے مںظور […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: