سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری

 لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور 10 سے 12 دنوں میں ان کا علاج مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر وہ سینیٹ رکن کا حلف اٹھائیں گے۔ ملک کو درپیش چیلیجز کی صورت میں وزارت خزانہ کا قلمدان  ملنے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان دور حکومت میں ان پر بنایا گیا مقدمہ جھوٹا ہے اسی لیے انٹر پول کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے باجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پر قائم کیے جانے والا مقدمہ ٹیکس ریٹرن سے متعلق تھا جبکہ انہوں نے ٹیکس جمع کرانے میں کبھی کوئی تاخیر نہیں کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوعمر لڑکے لڑکیوں میں 20 منٹ روزانہ کی ورزش انتہائی مفید قرار

بدھ جون 29 , 2022
میری لینڈ: ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نوعمر (ٹین ایج) لڑکے لڑکیوں میں روزانہ کی قدرے سخت لیکن 20 منٹ کی ورزش سے بہتر طبی فوائد سامنے آسکتے ہیں اور ان میں دل اور پھیپھڑوں کا نظام بہتر حالت میں رہتا ہے۔ جرنل پیڈیاٹرکس میں شائع رپورٹ کے مطابق […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: