ملک میں بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 8ہزارمیگاواٹ سے زائد ہوگیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا۔ بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار911 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 30 ہزار233 میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار21 ہزار 322 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔ نقصانات کے باعث 2 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی ضائع ہورہی ہے۔زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹے تک ہے۔

 

پاورڈویژن کے ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوورلوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہے۔ ملک کےبشتر فیڈرز پر ٹرپنگ ترسیلی نظام میں خرابیوں کا سامنا ہے۔

آئیسکو کو 500 میگاواٹ،لیسکو کو 693میگاواٹ تک بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔ اسلام آباد میں 10سے 12اور گردونواح میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری

بدھ جون 29 , 2022
 لندن: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ وہ آئندہ ماہ پاکستان آنے کی تیاریاں کر رہے ہیں اور 10 سے 12 دنوں میں ان کا علاج مکمل ہو جائے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: