خالد مقبول اپنے اِردگِرد والوں کو دیکھیں، میں تو ان کا سچا دوست ہوں، فاروق ستار

کراچی.: سابق رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول اپنے اِرد گؓرد والوں کو دیکھیں، میں تو ان کا سچا دوست اور تحریک کا حق پرست نمائندہ ہوں۔ میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔

کراچی کے حلقہ این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ میرے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔  میں جاگیر داروں، وڈیروں سے نمٹنے کے لیے الیکشن میں کھڑا ہو رہا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں نے چار چار سال تک پی ٹی آئی والوں سے نکاح کرکے وزارتوں کے مزے لیے، مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے خود کو دیکھیں وہ کس کے وزیر ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ میں تحریک ایم کیو ایم کا حق پرست نمائندہ ہوں اور میرا اوڑھنا بچھونا ایم کیو ایم ہے۔

صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے آج تک کراچی کے شہریوں کو پانی کا ایک قطرہ تک نہیں دیا۔ ایم کیو ایم کی تمام شاخوں کو اب ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایم کیو ایم کے دھڑوں کے لیے ایک ہونے کا موقع ہے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اٹھارہویں ترمیم کا رونا نہیں رونا ہے۔  کراچی میں سیوریج نظام تباہ ہے، ٹرانسپورٹ موجود نہیں۔ مہاجر اور سندھی کارڈ استعمال کرنے والوں کو بھی میں نہیں چھوڑوں گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور سے پولیس انسپکٹرز سمیت اسمگلرز کا گینگ گرفتار

پیر جون 27 , 2022
لاہور: پنجاب رینجرز نے اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹرز سمیت اسمگلرز کا پورا گینگ پکڑ لیا۔ پنجاب رینجرز نے سرحد پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد ناکہ لگاکر ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: