ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

کراچی: ایل پی جی مافیا نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فی ٹن ایل پی جی  پر سپر ٹیکس عائد ہونے کو جواز بناکر مافیا نے ایل پی جی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔

مافیا نے عیدالاضحیٰ کے موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی ہے جبکہ اس کے برعکس عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

 

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایل پی جی مافیا کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مافیا نے خودساختہ طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کرکے فی کلو قیمت 210روپے تک پہنچا دی ہے۔

چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 2475روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 455روپے کے اضافے سے 9532روپے ہوگئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 260 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جی-7 کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے مدمقابل اربوں ڈالرز کے منصوبے کا اعلان

پیر جون 27 , 2022
برلن: جی-7 ممالک نے چین کے عالمی بیلٹ اینڈ روڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے 600 ارب ڈالر مالیت کے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-7 ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں شراکت داری برائے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: