کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔

صوبائی حکومت کے منصوبے کے تحت کراچی میں 7 مختلف روٹس پر کُل 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں آج ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے بس چلا کر منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے بس سروس منصوبہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترقی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سروس کے پہلے روٹ یعنی ملیر ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک کل سفر 29 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا اور اس پر صبح 7 تا رات 12 بجے تک 30 بسیں چلائی جائیں گی۔ پیپلز بس سروس کا کرایہ زیادہ سے زیادہ 50 روپے تک ہوگا۔ صوبائی حکومت شہر اور شہریوں کی ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

شرجیل میمن نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک کے لیے بس سروس شروع کردی جائے گی اور 14 اگست سے قبل شہر کے تمام ساتوں روٹس پر کُل 240 بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی بندر گاہ پر پہنچ جائیں گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

پیر جون 27 , 2022
کراچی: ایل پی جی مافیا نے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے فی ٹن ایل پی جی  پر سپر ٹیکس عائد ہونے کو جواز بناکر مافیا نے ایل پی جی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔ مافیا نے […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: