راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن میں سولہ سو کلو گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں سولہ سو کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف ہوٹلوں اورفاسٹ فوڈ پوائنٹس پرسپلائی ہونا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق  دو گاڑیوں میں مردہ مرغیاں لے جانے کی ویجیلینس ٹیموں کی  اطلاع  پر کارروائی کی گئی ۔ مردہ مرغیوں کے گوشت کے سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

برآمد شدہ مردہ مرغیاں فلو،پھیپھڑوں اور آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوئی تھیں۔ حرام اور ممنوعہ گوشت سپلائی کرنے پر شمشاد نامی سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ مردہ گوشت کا خوراک میں استعمال نا صرف حرام ہے بلکہ متعدد بیماریوں کا باعث بن سکتا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا

پیر جون 27 , 2022
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد کے لیے پیپلزبس سروس منصوبے کا افتتاح کردیا۔ صوبائی حکومت کے منصوبے کے تحت کراچی میں 7 مختلف روٹس پر کُل 240 بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں آج ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے […]

کیلنڈر

نومبر 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: