آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، پرویز الٰہی

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈ”کنگ عبدالعزیز“کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے، آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو”کنگ عبدالعزیز“ ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے، آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیورکرتے نظرآئے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہوخارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں ، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم انکی خدمات کی معترف ہے، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

پیر جون 27 , 2022
راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن میں سولہ سو کلو گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں سولہ سو کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ مردہ مرغیوں کا […]

کیلنڈر

اگست 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
%d bloggers like this: